فیصل آباد: گھریلو ملازمہ پر تشدد، ملزم گرفتار
فیصل آباد میں گھریلو ملازمہ پر بیچ سڑک پر بدترین تشدد کیا گیا ہے۔ بچوں کے جھگڑے پر ہمسائیوں نے بچی پر تشدد کیا اور تھپڑ برسائے ۔ بالوں سے گھسیٹا ۔ دھکے بھی دیے ۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
سر راہ ایک مظلوم پر بدترین تشدد ہوتا رہا۔ فیصل آباد کی رہائشی سوسائٹی ایڈن ویلی میں بچے پڑوس میں رکھے مور دیکھنے آئے۔
بچوں نے موروں کو تنگ کیا تو گھر کی ملازمہ نے روکنے کی کوشش کی اور پھر یہی اِس کا جرم ٹھہرا۔
ظالموں نے کمسن بچی پر تھپڑ برسائے بالوں سے گھسیٹا اور دھکے بھی دیے۔
سی سی ٹی وی منظرعام پر آئی تو پولیس نے بھی پھرتی دکھائی رانا منیر کیخلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کرلیا۔
متاثرہ بچی کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے تحویل میں لے لیا ۔ پولیس نے ساہیوال میں موجود بچی کے والدین کو بھی بلالیا۔
وزیر اعلی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔