کورونا وائرس کی دوسری لہر، شرح میں اضافہ
کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے اور خطرات روز بروز بڑھتے جارہے ہیں ۔ آج پھر ملک بھر میں تین ہزار سے زائد کیسز سامنے آگئے ۔ مثبت کیسز کی شرح سات اعشاریہ پانچ نو فیصد رہی۔
کورونا کی قاتل لہر کے وار جاری ہیں اور کئی لوگ اس کا شکار بن گئے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق چوبیس گھنٹے میں مزید چوالیس افراد زندگی کی جنگ ہار گئے۔
تین ہزار ایک سو اُنیس افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ۔ فعال کیسز کی تعداد باون ہزار تین سو اُنسٹھ تک پہنچ گئی۔
ملک میں مثبت کیسز کی شرح سات اعشاریہ پانچ نو فیصد رہی ایبٹ آباد سترہ اعشاریہ پانچ سات فیصد کیساتھ سہرفہرست رہا۔
راولپنڈی پندرہ اعشاریہ دو چھ فیصد کے ساتھ دوسرے نمبرپر شرقپور ٹی ایچ کیو اسپتال کے دو ڈاکٹرز میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی۔
شہری حکومتی احکامات کو سنجیدہ لینے کیلیے تیار ہی نہیں ہیں۔ بے احتیاطی اور لاپروائی کا سلسلہ یونہی چلتا رہا تو صورتحال پر قابو پانا آسان نہ ہوگا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔