اپوزیشن کو مقابلے کا چیلنج

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپوزیشن کو اسمبلی میں مقابلے کا...
شائع 05 دسمبر 2020 10:44pm

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپوزیشن کو اسمبلی میں مقابلے کا چیلنج دے دیا، وہ کہتے ہیں۔ مسئلہ ہے تو تحریکِ عدم اعتماد لیکر آئیں ۔ عدالتی حکم کی تعمیل کرتے ہوئے۔اجتماعات کی اجازت نہیں دیں گے۔

عثمان بزدار نے صاف صاف بتادیا کہ غیرقانونی اجتماعات کی اجازت نہیں دیں گے۔

ان کاکہنا تھا کہ این سی او سی اور عدالت کا فیصلہ موجود ہے اور اپنے جلسے منسوخ کردیے ہیں اور عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہونے پر قانون کے مطابق ایکشن ہوگا۔

اُن کا کہنا تھا کہ دوسری لہر میں اب تک پنجاب اُنیس ہزار سے زائد کیس سامنے آچکے ۔ اگر یہ تعداد اسی طرح بڑھتی رہی تو دوبارہ سخت اقدامات کرنا پڑیں گے۔