کرسی چھوڑنا پڑی تو چھوڑ دوں گا مگر این آراو نہیں دوں گا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو دو ٹوک پیغام دیتے...
شائع 05 دسمبر 2020 09:36pm

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے واضح کردیا کہ کرسی چھوڑنا پڑی تو چھوڑ دوں گا مگر ملک سے غداری نہیں کروں گا اور مشرف کی طرح میں این آر او نہیں دوں گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن صرف اپنی چوری بچانا چاہتی ہے، ان کے پاس اربوں کی جائیداد ہے لیکن ایک ڈاکیومنٹ نہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ پہلے دن سے بلیک میل کیا جارہا ہے، نیب قانون میں 34 تبدیلیوں کی لسٹ پکڑا دی، کہا گیا نیب کو دفن نہ کیا تو فیٹف میں تعاون نہیں کریں گے۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا بدمعاشوں کے ٹولے کی غلط فہمی ہے کہ جلسے سے مجھ پر کوئی دباؤ پڑے گا۔ ہم انہیں جلسے سے نہیں روکیں گے لیکن چے گویرا بھی نہیں بننے دیں گے، کوویڈ کا قانون توڑنے پر کیسز بنیں گے، ساؤنڈ سسٹم لگانے والوں اور آرگنائزرز کے خلاف ایف آئی آر درج کرائیں گے۔