'نیب صرف اپوزیشن کےلئےبنی ہے'
وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کہتےہیں ملک میں گیس کی قلت ہے۔ایل این جی فیصلے میں تاخیرسےخزانےکونقصان ہوا۔ وزیراعظم نےکہا تھا سردیوں میں گیس کا بحران پیدا ہوگا۔سردیوں میں ایل این جی کی قیمت بڑھ جاتی ہے۔حکومت نے ایل این جی بروقت کم قیمت پر نہیں منگوائی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم12کارگومنگواسکتےہیں،لیکن حکومت نےکبھی نہیں منگوائے۔حکومت نے120ارب روپےکا ڈاکا مارا،قومی خزانےپربوجھ ڈالا۔بجلی مہنگی ہونےسے50 ارب روپے پاکستانیوں کو ادا کرنےپڑے۔
انہوں نے کہانیب صرف اپوزیشن کےلئےبنی ہے۔نیب نےغلط خبرپرسیکریٹری ایجوکیشن کونوٹس بھیجا۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے10 ارب روپے کا نقصان 2018 میں کیا۔بجلی کےلئےفرنس آئل منگواکر 50 ارب روپے کا نقصان کیا۔2018میں تاخیر سے ایل این جی منگواکرعوام کی جیبوں پرڈاکا ڈالاگیا۔نیب اس حکومت کاآلہ کار ہے،نیب حکومتی ایما پرکام کرتا ہے۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کےجلسے اپنی ترتیب سے جاری ہیں۔پی ڈی ایم کا مقصد نااہل حکومت سےچھٹکارا ہے۔ آٹا،چینی،ایل این جی سب کی کرپشن ملالیں توہزاروں ارب روپےبنتےہیں۔انہوں نے ہزاروں ارب عوام کی جیب سےنکالےہیں۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔