بھارتی ڈرامے 'تارک مہتا کا الٹا چشمہ' کی اہم شخصیت نے خودکشی کرلی

بھارت کے شہرہ آفاق کامیڈی ڈرامے 'تارک مہتا کا الٹا چشمہ' کے مصنف...
اپ ڈیٹ 05 دسمبر 2020 08:46pm

بھارت کے شہرہ آفاق کامیڈی ڈرامے 'تارک مہتا کا الٹا چشمہ' کے مصنف ابھیشیک ماکوانا نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھیشیک ماکوانا نے خودکشی کرلی ہے اور اُن کی لاش کے پاس سے گجراتی زبان میں لکھا گیا 'سوسائیڈ نوٹ' بھی برآمد ہوا ہے، اس خط سے واضح ہوتا ہے کہ مصنف نے معاشی حالات سے تنگ آکر انتہائی قدم اٹھایا۔

شہرہ آفاق بھارتی ڈرامے 'تارک مہتا کا الٹا چشمہ' کے مصبف ابھیشیک ماکوانا
شہرہ آفاق بھارتی ڈرامے 'تارک مہتا کا الٹا چشمہ' کے مصبف ابھیشیک ماکوانا

پولیس کے ایک آفیشل کے مطابق ابھیشیک نے اپنے آخری خط میں لکھا ہے کہ وہ گزشتہ کئی ماہ سے معاشی بدحالی کا شکار تھے، انہوں نے حالات سے لڑنے کی بہت کوشش کی مگر بالآخر ہار مان کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ خط میں مصنف نے اپنے گھر والوں سے معافی بھی مانگی۔

پولیس نے ابھیشیک کی لاش ممبئی کے علاقے کاندیوالی میں واقع ان کے گھر سے برآمد کرنے کے بعد حادثاتی موت کا مقدمہ درج کیا ہے جبکہ اس کیس سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔