ٹین بلین سونامی ٹری: تفصیلات آئندہ ہفتےجمع کروائی جائینگی

ٹین بلین سونامی ٹری پروگرام کی مکمل تفصیلات آئندہ ہفتےسپریم...
اپ ڈیٹ 05 دسمبر 2020 07:40pm

ٹین بلین سونامی ٹری پروگرام کی مکمل تفصیلات آئندہ ہفتےسپریم کورٹ میں جمع کروائی جائیں گی۔وزارت موسمیاتی تبدیلی کی10رکنی کمیٹی حتمی رپورٹ تشکیل دے گی، صوبائی محکمہ جنگلات کوخطوط ارسال کردیے گئے۔

وزارت ‏موسمیاتی تبدیلی نے سپریم کورٹ کو10بلین سونامی کی تفصیلات فراہم کرنے کےلئے10رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔‏نیشنل پروجیکٹ ڈاکٹریکٹرسلیمان خان کوکمیٹی کا کنونیئرمقررکیا گیا ہے۔

وزارت موسمیاتی تبدیلی نے صوبائی سیکرٹریز‏محکمہِ جنگلات وچیف سیکریٹریزکوخطوط لکھ ہیں جن میں صوبوں سے‏درختوں سےمتعلق رپورٹ طلب کی ہیں۔محکمہ ‏جنگلات سے 2019 تاجون2020درختوں کا ڈیٹا مانگا گیا ہے جب کہ تمام صوبوں ‏سے درختوں کی تصاویر بھی مانگی گئی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نےبلین ٹری منصوبے کی مکمل تفصیلات عدالت کودینےکی ‏ہدایت کی تھی معاون خصوصی موسمیاتی تبدیلی ملک امین نے کہا تھا کہ عالمی ماحولیاتی اداروں نے بھی منصوبے سے متعلق شفافیت کا اعتراف ‏کیا۔