'مینار پاکستان پر سیاسی لاشوں کی سرجری نہیں بلکہ پوسٹمارٹم ہوگا'

وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق...
شائع 05 دسمبر 2020 06:49pm

وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کہتی ہیں سیاسی آپریشن تھیٹر میں پی ڈی ایم کی ٹوٹی ہوئی ہڈیوں اور بازوں پر پلستر چڑھائے جارہے ہیں۔مینار پاکستان پر سیاسی لاشوں کی سرجری نہیں بلکہ پوسٹمارٹم ہوگا۔

لاہور میں خصوصی افراد کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت نہیں عوام دشمنی پر اترا ہوا ہے۔سیاسی ذہنی معذروں نے سارے نظام کو مفلوج کرکے سب کو سیاسی غلام بنایا ہوا ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کرپشن کا کورونا پی ڈی ایم کی شکل میں پنجہ آزمائی کرنا چاہ رہا ہے۔کرپشن کے اس کورونا کا علاج کیا جائے گا۔بحیثیت سرجن وہ ن لیگ کی دونوں کنیزوں کی سرجری کےلئے تیار ہیں۔

معاون خصوصی کاکہنا تھاحکومت اسپیشل بچوں کےلئے انقلابی اقدامات کررہی ہے۔ان بچوں کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے ساتھ اسپورٹس کمپلیکس بنا کر دیا جارہا ہے۔