احتساب عدالت میں کورونا پازیٹیو گواہ، افراتفری مچ گئی

احتساب عدالت میں اس وقت افراتفری مچ گئی جب پراسیکیوشن نے کورونا...
شائع 05 دسمبر 2020 12:24pm

احتساب عدالت میں اس وقت افراتفری مچ گئی جب پراسیکیوشن نے کورونا پازیٹو گواہ کو پیش کردیا، عدالت نے گواہ کو فوری طور پر کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا۔

پروسیکیوشن نے مصطفی کمال اور دیگر کے خلاف پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ ریفرنس میں کورونا پازیٹو مریض کو بطور گواہ پیش کردیا۔

کورونا مریض کی پیشی پرعدالت میں کھلبلی مچ گئی، عدالت نے گواہ کو کمرہ عدالت سے فوری باہر نکال دیا۔

احتساب عدالت کراچی نے تیئیس دسمبر کو مزید گواہ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔