کورونا کیسز کے حوالے سے شہروں میں ایبٹ آباد اور راولپنڈی سرفہرست

ملک بھر میں مثبت کورونا کیسز کی شرح سات اعشاریہ پانچ نو فیصد تک...
شائع 05 دسمبر 2020 12:20pm

ملک بھر میں مثبت کورونا کیسز کی شرح سات اعشاریہ پانچ نو فیصد تک پہنچ گئ ، کیسز کے حوالے سے شہروں میں ایبٹ آباد اور راولپنڈی سرفہرست ہیں۔

این سی اوسی نے گزشتہ روز کورونا کیسز کی مثبت شرح سے متعلق اعداد شمار جاری کیے، جس کے مطابق ایبٹ آباد 17.57 فیصد کے ساتھ سرفہرست ہے، جبکہ راولپنڈی 15.26 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبرپرہے۔

کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 14.31 فیصد، حیدرآباد 12.13، پشاور 10.63، مظفرآباد 10.61 اور کوئٹہ میں 6.42 فیصد رپورٹ ہوئی۔

جبکہ آزاد کشمیر میں مثبت کیسزکی شرح 11.24، سندھ 10.74 ، بلوچستان 10.46، خیبرپختونخوا 9.68 میں فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

کورونا کیسز بڑھنے سے اسپتالوں پر دباؤ بھی بڑھ رہا ہے، زیرعلاج مریضوں کی تعداد تین ہزار ایک ہے۔ جبکہ کورونا کے 309 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

لاہورمیں 84، کراچی 73 ، پشاور 45 اور اسلام آباد میں 39 مریض وینٹی لیٹر پرموجود ہیں۔