ملک میں کورونا کی تباہ کاریاں عروج پر
ملک میں کورونا وائرس کے وار تیزی سے جاری ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے باعث 55 افراد زندگی ہار گئے۔
این سی او سی کے مطابق 3262 سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 51507 ہوگئی۔ لاہور کے اسپتالوں میں دوبارہ ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
شرقپورشریف کے ٹی ایچ کیو اسپتال کے دو ڈاکٹرز سمیت تین افراد کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔ تینوں افراد کو گھر میں ہی قرنطینہ میں کردیا گیا۔
دوسری جانب نواز شریف کو سزا سنانے والے احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک بھی کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔
وزیر صحت یاسمین راشد نے لاہور ایکسپو سینٹر میں 300 ہائی ڈیپنڈنسی بیڈز آپریشنل کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
وفاقی وزارت صحت کے حکام نے ملک میں ویکسین کی دستیابی یقینی بنانے کیلیے پیشگی اقدامات کرلیے ہیں۔ گلوبل الائنس فار ویکسین اینڈ ایمیونائزیشن کو جلد درخواست جمع کرادی جائے گی۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔