نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس ایک بارپھر قرنطینہ سنٹر بنانےکی تیاریاں

لاہور میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر نشتر پارک اسپورٹس...
شائع 03 دسمبر 2020 10:24pm

لاہور میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں ایک بار پھر قرنطینہ سنٹر بنانے کی تیاریاں جاری ہیں۔

قذافی اسٹیڈیم کے سامنے انٹرنیشنل ٹینس کورٹس کے ہوسٹل میں قرنطینہ سنٹر کے قیام کیلئے وزارت صحت پنجاب نے اسپورٹس بورڈ پنجاب سے جگہ لے لی ہے۔ اسپورٹس بورڈ پنجاب نے ٹینس ہوسٹل وزارت صحت کو سپرد کر دیا ہے۔

چند ہفتے قبل وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی نے ٹینس کمپلیکس میں جونئیر ٹینس اکیڈمی کا افتتاح کیا تھا۔ ٹینس کمپلیکس میں ہونے والا ٹورنامنٹ بھی اب باغ جناح میں ہوگا۔

کورونا وائرس کی پہلی لہر میں ٹینس کورٹس سے متصل سوئمنگ پول کمپلیکس کے کمرے قرنطینہ سنٹر کیلئے دیئے گئے تھے۔