دہائی کی بہتری ٹیم، ممکنہ کھلاڑیوں کے نام جاری، 5 پاکستانی نامزد

دبئی: دہائی کی بہترین ون ڈے انٹرنیشنل ٹیم کیلئے آئی سی سی نے...
اپ ڈیٹ 03 دسمبر 2020 09:12pm

دبئی: دہائی کی بہترین ون ڈے انٹرنیشنل ٹیم کیلئے آئی سی سی نے ممکنہ کھلاڑیوں کے نام جاری کردیئے، جس میں 5 پاکستانی کرکٹرز کو نامزد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق "مینز ٹیم آف دی ڈیکڈ" کے 50 کرکٹرز میں سعید اجمل، محمد حفیظ اور مصباح الحق کو شامل کیا گیا ہے جبکہ "ویمنز ٹیم آف دی ڈیکڈ" میں جویریہ خان اور ثناء میر نامزد ہوئیں۔

آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ 50 کھلاڑیوں میں سعید اجمل، محمد حفیظ اور مصباح الحق کے علاوہ ہاشم آملہ، ایشون، بولٹ، بمراہ، بٹلر، ڈی کوک، ڈی ویلیئرز، دھون، دھونی، دلشان، ڈوپلیسی، فنچ، گپٹل، شائے ہوپ، تمیم اقبال، جڈیجہ، جانسن، راشد خان، کوہلی، مالنگا، میتھیوز، مک کلم، مورگن، مورکل، مرتضیٰ، محمد نبی، تھیسارا پریرا، رباڈا، مشفیق، مستفیض، عادل رشید، روٹ، سنگاکارا، شامی، روہت شرما، اسمتھ، اسٹارک، اسٹین، اسٹرلنگ، اسٹوکس، عمران طاہر، روس ٹیلر، برینڈن ٹیلر، وارنر، ولیمسن، ووکس اور دولت زادران شامل ہیں۔

واضح رہے کہ کھلاڑیوں کا انتخاب ووٹنگ کے ذریعے ہوگا۔