نیوزی لینڈ کے حالات انگلینڈ سے بالکل مختلف ہیں، بابراعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے نیوزی لینڈ کے حالات کو...
شائع 03 دسمبر 2020 08:11pm

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے نیوزی لینڈ کے حالات کو انگلینڈ سے بالکل مختلف قرار دے دیا۔

اپنے ویڈیو پیغام میں قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا ہے کہ گراؤنڈ میں پریکٹس کو بہت مس کررہے ہیں، زندگی میں ہمیں مختلف صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے لئے پاکستان کی نمائندگی سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے، اس صورتحال میں ہماری ٹیم بونڈنگ میں مزید اضافہ ہوا ہے۔