پاکستان شاہینز اور نیوزی لینڈ اے کے درمیان 4 روزہ میچ منسوخ

نیوزی لینڈ میں پاکستان شاہینز اور نیوزی لینڈ اے کے درمیان چار...
شائع 03 دسمبر 2020 07:14pm

نیوزی لینڈ میں پاکستان شاہینز اور نیوزی لینڈ اے کے درمیان چار روزہ میچ منسوخ کردیا گیا، قومی اسکواڈ کی چوتھی کوویڈ ٹیسٹنگ مکمل ہوگئی، کل سے ٹریننگ کی اجازت ملنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے 8 کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آنے اور کھلاڑیوں کو پریکٹس نہ ملنے کی وجہ سے میچ منسوخ کرنے کی درخواست کی تھی۔

قومی اسکواڈ 8 دسمبر کو کوئنز ٹاؤن روانہ ہوگا، جہاں قومی کرکٹ ٹیم اور پاکستان شاہینز الگ الگ ہوٹل میں قیام کریں گے۔

دوسری جانب پاکستانی اسکواڈ کی نویں روز کی کوویڈ ٹیسٹنگ مکمل ہوگئی، نتائج کے بعد کل سے ٹریننگ کی اجازت ملنے کا امکان ہے۔

یہ پاکستانی اسکواڈ کی چوتھی ٹیسٹنگ ہے جو 3 مرتبہ منفی آنے والے ارکان کی کی گئی ہے۔ اس وقت 6 ارکان کوویڈ پازیٹیو ہیں جو اپنی آئسولیشن کی مدت پوری کررہے ہیں۔ 8 میں سے 2 ارکان کو کلیئر کردیا گیا ہے۔