Aaj News

جمعرات, مئ 16, 2024  
07 Dhul-Qadah 1445  

املوک یا جاپانی ٹماٹر کھانے کے فائدے

شائع 10 فروری 2018 03:09pm
ٖٖٖFile Photo ٖٖٖFile Photo

املوک کا شمار بھی پاکستان کے معروف پھلوں میں ہوتا ہے پاکستان میں اسکو جاپانی ٹماٹر بھی کہا جاتا ہے جبکہ جاپان میں اسکو پرمی سن کے نام سے پکارا جاتا ہے۔ جاپان کے علاوہ اسکا آبائی وطن چین بھی تصور کیا جاتا ہے۔

اگرچہ کہ ہم لوگ املوک کو مزے لے کر کھاتے ہیں لیکن اسکے فوائد سے آگاہ نہیں ہیں۔

ذیل میں اسکے فوائد بیان کیے گئے ہیں۔

املوک میں نمکیات، روغنیات اور فارسفورس کے کئی ویٹامینز وافر مقدار میں موجود ہیں۔

املوک کا پھل بچوں کیلئے بھی کافی فائدے مند ہے کیونکہ یہ پیٹ کے کیڑے ختم کرتا ہے اسکے علاوہ اس میں لیس دار مادہ بھی موجود ہوتا ہے جو کہ درد میں کافی فائدے مند ہے۔

املوک کا پھل دل کی بیماریوں میں بھی کافی فائدے مند ہے، یہ قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے اور شوگر کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔

قبض کے خاتمے میں بھی املوک کافی مفید ہے، یہ بڑی آنت کے ورم کو بھی ٹھیک کرتا ہے۔

املوک کے کئی فائدوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ اس سے اپینڈکس کے علاج میں کافی فائدہ  پہنچتا ہے۔