ذرائع کا بتانا ہے کہ ترجمانوں کو سندھ ہاوس سے متعلق رپورٹ پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ اس میں حکومتی ارکان کو رکھنے اور ہارس ٹریڈنگ سے متعلق رپورٹ سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔
اسلام آباد میں اوورسیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب عوام نے شہباز شریف، مولانا فضل الرحمان اور آصف علی زرداری کے چہرے دیکھے تو انہوں نے ان کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور میرے ساتھ جانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
وزیرعظم عمران خان کہتے ہیں کہ دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہونے لگا ہے، میں خود دعا کر رہا تھاکہ یہ مجھ پرعدم اعتماد کریں جس نےمجھے ایک گیند سے 3 وکٹیں گرانے کا موقع دیا ہے.