وزیراعظم خان کا کہنا ہے کہ اتحادیوں سے مسلسل رابطے میں ہیں، کتنے منحرف ارکان ہیں یہ آخری روز ہی پتہ چلے گا، پارلیمنٹ کے اندردودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا، حکومت میں رہ کر 20 یا 25 ارب روپے سے لوگوں کا ضمیر خریدنا مشکل کام نہیں ہے۔
ڈسٹکرٹ مانیٹرنگ آفیسر ملاکنڈ نے وزیراعظم پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا ہے اور انہیں 27 مارچ تک جرمانے کی ادائیگی کا چلان پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔