Aaj TV News

BR100 4,665 Increased By ▲ 5 (0.1%)
BR30 18,674 Decreased By ▼ -130 (-0.69%)
KSE100 45,072 Decreased By ▼ -258 (-0.57%)
KSE30 17,430 Decreased By ▼ -121 (-0.69%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,284,840 475
DEATHS 28,728 10
Sindh 475,616 Cases
Punjab 443,094 Cases
Balochistan 33,479 Cases
Islamabad 107,689 Cases
KP 179,995 Cases

لاہور:نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

ہوم سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت بابراعظم کریں گے جبکہ اعلان کردہ ابتدائی اسکواڈ میں 20 کھلاڑیوں نے جگہ بنائی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مڈل آرڈر بیٹسمین افتخار احمد اور خوشدل شاہ کی قومی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ زاہد محمود، شاہنواز دھانی، محمد وسیم جونیئر اور وکٹ کیپر محمد حارث بھی اسکواڈ میں شامل میں۔

حارث سہیل، سلمان علی آغا،سرفراز احمد اور صہیب مقصود ون ڈے اسکواڈ میں جگہ نہیں بناسکے ہیں۔

قومی اسکواڈ میں کپتان بابراعظم، نائب کپتان شاداب خان، عبداللہ شفیق، امام الحق، حارث رؤف، حسن علی، فخر زمان، فہیم اشرف، خوشدل شاہ، افتخار احمد، وکٹ کیپر محمد رضوان ، وکٹ کیپر محمد حارث، محمد حسنین، محمد نواز، وسیم جونیئر، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی، عثمان قادر اور زاہد محمود شامل ہیں۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے 11 ستمبر کو پاکستان پہنچنا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائیں گی۔