Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

سابق آسٹریلوی کرکٹر سے اپنی تعریف سننے پر بابر اعظم خوشی سے نہال

لیجنڈری کھلاڑی تعریف کرتا ہے تو آپ مزید بہتر ہونے کی کوشش کرتے ہیں
شائع 20 فروری 2023 03:37pm
فوٹو۔ سوشل میڈیا
فوٹو۔ سوشل میڈیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کے منہ سے اپنی تعریف سننا میرے لئے اعزازکی بات ہے، لیجنڈری کھلاڑی تعریف کرتا ہے تو آپ مزید بہتر ہونے کی کوشش کرتے ہیں، میدان میں اپنے کھلاڑیوں کواعتماد دینےکی کوشش کرتا ہوں تاکہ اچھے نتائج مل سکیں۔

بابر اعظم نے آئی سی سی ڈیجیٹل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رکی پونٹنگ نے میرے بارے میں جو کہا وہ میرے لیے ایک اچھا احساس ہے، ان سے اپنی تعریف سن کر میرے اعتماد میں مزید اضافہ ہو گا۔

اُنہوں نے کہا کہ جب لیجنڈری کھلاڑی تعریف کرتا ہے تو آپ مزید بہتر ہونے کی کوشش کرتے ہیں، آپ کا اعتماد بڑھتا ہے اور آپ کے ذہن میں رہتا ہے کہ کوئی بڑا کھلاڑی آپ کے بارے میں بات کر رہا ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ سب کھلاڑی اس مقام سے گزرے ہوتے ہیں انہیں علم ہے کہ ابھی میرا مائنڈ سیٹ کیا ہے اور میں ان کی باتوں کو مثبت انداز میں لوں گا اور اپنی بہترین کارکردگی دِکھانے کی کوشش کروں گا۔

بابر اعظم کا کہنا ہے کہ میرا دھیان ہمیشہ اس چیز پر ہوتا ہے کہ میری ٹیم کے تمام کھلاڑی اپنی بہترین کارکردگی دِکھائیں۔

اُنہوں نے کہا کہ میری کپتانی کا انداز یہ ہے کہ اپنے فیصلوں کے ساتھ دیانتدار رہوں اور ایسی ٹیم کے ساتھ کھیلوں جو پاکستان کے لئے اچھی ہو۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ جب آپ میدان میں ہوں تو اپنے کھلاڑیوں کو اعتماد دیں آپ جتنا اعتماد دیں گے اتنے اچھے نتائج ملیں گے۔

بابر اعظم نے کہا کہ ہم سب متحد ہیں، میں امام الحق، شاداب خان اور محمد رضوان سے مشاورت کرتا ہوں، جب کوئی کھلاڑی گرے تو ہم سب اس کے اعتماد میں اضافہ کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے آئی سی سی ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم کی تعریف کی تھی۔

babar azam

PCB

former australian crickter

rickey ponting

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div