پرویز الٰہی نے فواد چوہدری کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی
فواد کے خاندان سے دیرینہ تعلقات ہیں، میرے بیان سے ان کے اہل خانہ کو دکھ پہنچا، رہنما ق لیگ
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے پی ٹی آئی کے گرفتار رہنما فواد چوہدری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی۔
ایک بیان میں پرویز الٰہی نے کہا کہ فواد چوہدری سے متعلق اپنے بیان پر معذرت خواہ ہوں، فواد کے خاندان سے دیرینہ تعلقات ہیں، میرے بیان سے ان کے اہل خانہ کو دکھ پہنچا۔
واضح رہے کہ پرویز الٰہی نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی والوں کو بہت سمجھایا کہ ابھی کام کرنے دو اسمبلی مت توڑو مگر میری ایک نہیں مانی گئی، ہم ایک سال اور کام کرتے تو یہاں ن لیگ کے کپڑے تک نہ ملتے۔
پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ خان صاحب کے قریب موجود لوگوں نے ہی پارٹی کی جڑ کاٹی، چار پانچ قریبی لوگوں میں سے ایک پکڑا گیا ہے، پہلے پکڑا جاتا تو کام ٹھیک رہتا۔
pti
Chaudhry Pervaiz Elahi
Fawad Chaudhary
apology
مزید خبریں
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل کیلیے مختلف طریقے زیرغور ہیں، ایرانی قونصلر جنرل
ایف بی آر نے نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کی ٹھان لی، ٹیلی کام آپریٹرز ’طلب‘
سعودی سرمایہ کار ایس آئی ایف سی کے ذریعے سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، وزیر اعظم
سپریم کورٹ میں ججز خط از خود نوٹس کیس کی سماعت آج ہوگی
کراچی میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، بھارتی خفیہ ایجنسی کے 2 دہشتگرد گرفتار
سنی اتحاد کونسل کے ایم این اے کے گھر پر ن لیگ کے ایم پی اے کا حملہ
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.