Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

چاہتے ہیں کہ اسلام آباد میں بااختیار بلدیاتی نظام آئے، اسد عمر

پی ڈی ایم اپنی حکومت کے باوجود الیکشن کیوں نہیں چاہتی، پی ٹی آیئ رہنما
شائع 27 دسمبر 2022 03:49pm
پی ٹی آئی رہنما اسد عمر
پی ٹی آئی رہنما اسد عمر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ حکومت انتخابات سے بھاگ رہی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ اسلام آباد میں بااختیار بلدیاتی نظام آئے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ آج پھر حکومت انتخابات سے بھاگ گئی، الیکشن کمیشن نے پی ڈی ایم حکومت کی معاونت کی، الیکشن کمیشن نے تو اپنے ہی فیصلے کو ریورس کردیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی انٹراکورٹ اپیل دائر کردی تھی، آج 2 رکنی بینچ نے ہماری اپیل پر سماعت بھی کی، ہم چاہتے ہیں کہ اسلام آباد میں با اختیار بلدیاتی نظام آئے، پی ڈی ایم اپنی حکومت کے باوجود الیکشن کیوں نہیں چاہتی۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ الیکشن کا اعلان ہونے کے بعد یوسیز میں اضافہ کیا گیا، الیکشن میں چند دن ہی باقی رہ گئے تھے، یہ شکست کے خوف سے الیکشن میں جانا نہیں چاہتے، مردم شماری کے بعد یونین کونسلز 101 کی گئی تھیں، 6 ماہ میں کتنی آبادی بڑھ گئی کہ یوسیز 125 کردی گئیں؟ عوام کے لئے ڈالر نہیں، سیر سپاٹوں کے لئے ڈالر ہیں۔

pti

ECP

اسلام آباد

press conference

Asad Umer

islamabad local bodies election

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div