Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

ملک میں ڈالر کے بھاؤ مزید بڑھ گئے

کاروباری ہفتے میں ڈالر کے بھاؤ میں 70 پیسے کا اضافہ ہوا ہے
شائع 23 دسمبر 2022 05:00pm
پاکستانی کرنسی مزید بے قدر ہوگئی۔ فوٹو — فائل
پاکستانی کرنسی مزید بے قدر ہوگئی۔ فوٹو — فائل

پاکستان میں بے قابو امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعے کے روز ملکی تبادلہ منڈیوں میں 21 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 225 روپے 64 پیسے کی سطح پر بند ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے میں ڈالر کے بھاؤ میں 70 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 234 روپے ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 3 پیسے اضافے کے بعد 225 روپے 43 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

SBP

pakistani rupee

interbank

USD VS PKR

dollar prices

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div