Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

اعظم سواتی کو بڑا دھچکا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست مسترد کردی

سندھ اور بلوچستان سے متعلق کوئی حکم جاری نہیں کر سکتے، عدالت
شائع 16 دسمبر 2022 05:01pm
پی ٹی آئی گرفتار سینیٹر اعظم سواتی۔ فوٹو — اسکرین گریب/ فائل
پی ٹی آئی گرفتار سینیٹر اعظم سواتی۔ فوٹو — اسکرین گریب/ فائل

متنازع ٹویٹس کیس میں پی ٹی آئی سینیٹر اعظم خان سواتی کے خلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تفصیل کے حصول کی درخواست نمٹا دی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست نمٹانے کا فیصلہ جاری کیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے درج مقدمات کی تفصیل کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے اپنے فیصلے میں کہا کہ عدالت وزارت داخلہ کو دیگر صوبوں سے مقدمات کی تفصیل لینے کا حکم جاری نہیں کر سکتی۔

عدالت نے کہا کہ کہ اعظم سواتی کے خلاف کیسز اس عدالت کے دائرہ اختیار سے باہر درج ہوئے، لہٰذاپی ٹی آئی سینیٹر سندھ اور بلوچستان میں متعلقہ فورم سے رجوع کر سکتے ہیں۔

اپنے فیصلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ صغراں بی بی کیس کے فیصلہ کے تحت ایک واقعہ کی دو ایف آئی آرز درج نہیں ہو سکتیں، البتہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے کوئی میکنزم بنایا جا سکتا ہے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ یا کوئی ایجنسی میکنزم بنا سکتی ہے جس کے تحت ایف آئی آر کی معلومات دستیاب ہوں۔

دوسری جانب متنازع ٹویٹ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کردیا گیا۔

اسلام آباد کے اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں اعظم سواتی کے متنازع ٹویٹ کے کیس کی سماعت ہوئی ،اسپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی اور اعظم سواتی کے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت میں اعظم سواتی کی درخواستِ ضمانت پر آج بھی محفوظ فیصلہ نہ سنایا جا سکا۔

نئے تعینات ہونے والے جج اعظم خان نے تاحال بطور اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کا چارج نہیں سنبھالا۔

جس کے بعد عدالت نے اعظم سواتی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

pti

بلوچستان

sindh

Islamabad High Court

Azam Swati

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div