Aaj News

آسٹریلیا میں پاک بھارت ٹیسٹ میچ کے انعقاد کا امکان مسترد

پی سی بی نے بھی معاملے پر لاعلمی کا اظہار کردیا
شائع 01 نومبر 2022 12:27pm
<p>فوٹو۔۔۔۔ سوشل میڈیا</p>

فوٹو۔۔۔۔ سوشل میڈیا

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی سی سی ٹی20ورلڈکپ کے بعدآسٹریلیا میں پاک بھارت ٹیسٹ میچ کے انعقاد کے امکان مسترد کردیا۔

آسٹریلیا میں کھیلے جارہے ٹی 20ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرا میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں 90 ہزار سے زائد تماشائیوں نے دیکھا۔

اس ٹاکرے کے بعد سابق آسٹریلوی آل راؤنڈرسائمن او ڈونل نے دعویٰ کیا کہ آسٹریلیا میں پاک بھارت ٹیسٹ میچ کا انعقاد زیرغور ہے۔

بی سی سی آئی نے پاک بھارت ٹیسٹ میچ کے انعقاد کے امکان کو فوری مسترد کردیا۔

سینئر آفیشل کہتے ہیں کہ جب تک سفارتی تعلقات بہتر نہیں ہوتےپاک بھارت دو طرف میچ یا سیریز نہیں ہوسکتی۔

پی سی بی نے بھی معاملے پرلاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا بیان کوئی بھی دے سکتا ہے،ٹیم کی مصروفیات کے باعث ایسا کوئی پلان نہیں۔

cricket

PCB

ICC

Australia

BCCI

T20 World Cup

Pakistan vs India

Comments are closed on this story.

مقبول ترین