Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

پی ٹی آئی لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے اسلام آباد پولیس کی تیاری مکمل

پولیس کے علاوہ ایف سی اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات
شائع 28 اکتوبر 2022 09:06am
اسلام آباد پولیس
اسلام آباد پولیس

تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے نمٹنے کے لئے اسلام آباد پولیس نے تیاری مکمل کرلی، پولیس کے علاوہ ایف سی اور رینجرز کی بھی بھاری نفری تعینات کردی گئی جبکہ آنسو گیس کے شیلز سمیت دیگر سامان فراہم کردیا گیا۔

لانگ مارچ کا قافلہ جوں ہی دارالحکومت میں داخل ہوگا، پولیس کی بھاری نفری سے اس کا سامنا ہوگا۔

شہر میں 13 ہزار 86 افسر اور سیکیورٹی اہلکارتعینات ہوں گے، 2 ڈی آئی جیز، 4 ایس ایس پیز، 11 ایس پیز نگرانی کی ذمہ دارہوں گے، 30 اے ایس پیز اور ڈی ایس پیز کی بھی ڈیوٹیاں لگیں گی۔

اسلام آباد پولیس کے مجموعی طور پر 4 ہزار 190 افسران اور اہلکار تعینات ہوں گے، ایف سی کے 4 ہزار 265 اور رینجرز کے 3 ہزار 600 جوانوں تعینات رہیں گے جبکہ سندھ پولیس کے ایک ہزار 22 افسر اور اہلکار بھی طلب کرلیے گئے۔

616 آنسوگیس گن اور 50 ہزارسے زائد شیل فراہم کردیے گئے، چھ سوگیارہ بارہ بورگنیں، 36 ہزار 700 راؤنڈ بھی پولیس کے حوالے کر دیئے گئے جبکہ 2430 ماسک، 374 گاڑیاں بھی دے دی گئیں، اس کے علاوہ 17 پیپر بال گنز اور 4 ہزار پیپر بال فراہم کیے گئے ہیں۔

تمام پولیس افسران اور اہلکاروں کو یقینی طور پر آتشیں اسلحہ نہیں دیا جائے گا۔

pti

imran khan

security

islamabad police

PTI long march 2022

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div