Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

فارن ایکسچینج ایکٹ مقدمہ: عمران خان کی درخواست ضمانت نمٹادی گئی

عدالت نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی
اپ ڈیٹ 18 اکتوبر 2022 11:02am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فارن ایکسچینج ایکٹ مقدمے میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی درخواست ضمانت غیرمؤثر ہونے پرنمٹا دی۔

اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نےفارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ درخواست منظور کرلی۔

عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے مؤقف اپنایا کہ عمران خان نے گزشتہ روز ٹرائل کورٹ کے سامنے سرنڈر کردیا ہے، جس پر جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیے کہ پھر تو یہ کیس غیر مؤثر ہوگیا ہے۔

وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ 2 پوائنٹ عدالت کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں، پھرعدالت فیصلہ کردے، جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالت میں معاملہ زیرالتواء ہے، جسٹس محسن اختر نے ٹرائل کورٹس سے رپورٹ مانگی ہے۔

عدالت نے کہا کہ اسی قسم کے کیس میں شریک ملزم کا کیس زیر التواء ہے تو وہ معاملہ تو حل ہو جائے گا ۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت سے آرڈر میں درستگی کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ اسپیشل جج سینٹرل نہیں بلکہ اسپیشل جج بنکنگ کا ہے۔

عدالت نے ایک اور عدالت کے پاس معاملہ زیرالتواء ہونے کی وجہ سے درخواست نمٹادی۔

عدالتِ عالیہ نے ہدایت کی کہ جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالت ٹرائل کورٹ کا دائرہ اختیار دیکھے گی۔

pti

imran khan

Islamabad High Court

Chief Justice Athar Minallah

foreign exchange act case

politics Oct 18

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div