Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

کین ولیمسن نے پاکستان اور بنگلا دیش کو ٹی 20 کی خطرناک ٹیمیں قراردے دیا

ہمیں میگا ایونٹ سے قبل اس سے بڑی مدد ملے گی، کین ولیمسن
شائع 04 اکتوبر 2022 12:26pm
ورلڈکپ سے قبل مقابلے کی کرکٹ کھیلنے کا فائدہ ہوگا، کپتان کیوی ٹیم
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا
ورلڈکپ سے قبل مقابلے کی کرکٹ کھیلنے کا فائدہ ہوگا، کپتان کیوی ٹیم فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے پاکستان اور بنگلا دیش کو ٹی 20 فارمیٹ کی خطرناک ٹیمیں قراردے دیا۔

کین ولیمسن اور مچل سینٹنر اس ماہ شروع ہونے والی نیوزی لینڈ، پاکستان اور بنگلادیش سہ ملکی سیریز کے منتظر ہیں۔

کین ولیمسن نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کی 2 اچھی ٹیموں پاکستان اور بنگلادیش کے خلاف کھیلنے کا موقع مل رہا ہے، ورلڈکپ سے قبل مقابلے کی کرکٹ کھیلنے کا فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سہ ملکی ٹورنامنٹ کے بعد وارم اپ میچز بھی ہیں، ہمیں میگا ایونٹ سے قبل اس سے بڑی مدد ملے گی۔

دوسری جانب کیوی آل راؤنڈرمچل سینٹنرنے کہا کہ پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں بہت اچھی ہیں، ہمیں ان کے خلاف کھیل کر مومنٹم حاصل کرنے کا موقع ملے گا جبکہ ہمارے اسکواڈ میں اچھے کھلاڑی شامل ہیں، ہر شعبے پر توجہ دی ہے۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ، پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز 7 سے 14 اکتوبر تک کرائسٹ چرچ میں کھیلی جائے گی۔

New Zealand

پاکستان

Bangladesh

T20 WORLD CUP 2022

t20 tri series

kane willamson

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div