Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

کراچی کے لوگ ٹیکس دیتے ہیں تو پاکستان چلتا ہے: وسیم اختر

کورنگی کے ضمنی انتخاب میں دوسرے نمبر کی جماعت اور لیاری کے الیکشن میں پیپلز پارٹی سے اتحاد کریں گے
شائع 19 اگست 2022 11:42pm
کراچی اس وقت کچی آبادی بن چکا ہے۔ فوٹو — فائل
کراچی اس وقت کچی آبادی بن چکا ہے۔ فوٹو — فائل
Ittihadi hukumat aur MQM… zair-e-lab say barlab… shikway | Rubaroo with Shaukat Paracha

رہنما متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم پاکستان) وسیم اختر کا کہنا ہے کہ کراچی کے مینڈیٹ پر شب خون مارا جارہا ہے۔

آج نیوز کے پروگرام ‘روبرو’ میں گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ گزشتہ عام انتخابات میں ہماری سیٹیں چھین کر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو دی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ این اے 245 کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی، مسلیم لیگ (ن) اور جمعیت علماء اسلام ہماری حمایت میں دستبردار ہوگئی ہیں، ہم کورنگی کے ضمنی انتخاب میں دوسرے نمبر کی جماعت اور لیاری کے الیکشن میں پیپلز پارٹی سے اتحاد کریں گے۔

ایم کیو ایم رہنما کا مزید کہنا تھا کہ کراچی ہی سندھ کو چلاتا ہے، اس شہر کے لوگ ٹیکس دیتے ہیں تو پاکستان چلتا ہے، کراچی کا 60 سے 70 فیصد فنڈز دیگر شہروں میں لگ رہا ہے جب کہ پورا کراچی اس وقت کچی آبادی بن چکا ہے۔

pti

karachi

MQM Pakistan

by-election

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div