Aaj News

عدالت نے الیکشن کمیشن کو عمران خان کے خلاف 22 اگست تک کارروائی سے روک دیا

عدالت نے الیکشن کمیشن کو عمران خان اور اسد عمر کے خلاف کارروائی سے روکنے کے حکم میں 22 اگست تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
شائع 21 جولائ 2022 02:05pm
<p>الیکشن کمیشن کو عمران خان کے خلاف کارروائی سے روکنے کے حکم میں 22 اگست تک توسیع  کردی گئی۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل</p>

الیکشن کمیشن کو عمران خان کے خلاف کارروائی سے روکنے کے حکم میں 22 اگست تک توسیع کردی گئی۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے معاملے پر الیکشن کمیشن کو سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر اسد عمر کے خلاف 22 اگست تک کارروائی کرنے سے روک دیا ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے خیبرپختونخواکے بلدیاتی انتخابات کے دوران کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کی سماعت کی، پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر پیش نہ ہو سکے ۔

معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ علی ظفر لاہور ہائیکورٹ میں مصروف ہیں پیش نہیں ہو سکتے۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کو عمران خان اور اسد عمر کے خلاف کارروائی سے روکنے کے حکم میں 22 اگست تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن میں جلسے کرنے پر الیکشن کمیشن نے عمران خان اور اسد عمر کو نوٹس جاری کیے تھے، جس پر پی ٹی آئی کے دونوں رہنماؤں نے الیکشن کمیشن کے نوٹسز کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

asad umar

imran khan

Justice Amir Farooq

Islamabad High Court

Comments are closed on this story.

مقبول ترین