Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

بلدیاتی اداروں کے تمام اختیارات سندھ حکومت نے اپنے پاس رکھے ہیں، وسیم اختر

پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ بارشوں میں آپ نے شہر کا جو حال دیکھا وہ سب کے سامنے ہے
شائع 12 جولائ 2022 03:43pm
آج ایک بار پھر ہم اس جگہ آکر کھڑے ہوگئے ہیں تصویرـــــــ ایم کیوایم پاکستان فیس بک
آج ایک بار پھر ہم اس جگہ آکر کھڑے ہوگئے ہیں تصویرـــــــ ایم کیوایم پاکستان فیس بک

ایم کیوایم کے رہنما و سابق میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کے تمام اختیارات سندھ حکومت نے اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں۔

وسیم اختر نے کہا کہ ہم نے عوامی مفاد کیلئے اور اپنے لوگوں کے دئیے گئے مینڈیٹ کو سامنے رکھ کر تمام بڑی جماعتوں سے معاہدہ کیا۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم پاکستان) مرکز پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے وسیم اختر کاکہنا تھا کہ گذشتہ بارشوں میں آپ نے شہر کا جو حال دیکھا وہ سب کے سامنے ہے۔

انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی قیمتی جانیں گئیں املاک تباہ ہوگئیں، تمام اداروں میں جعلی ڈومیسائل پر غیر مقامی لوگوں کو بھرتی کر رکھا ہے۔

سابق میئر کراچی نے کہا کہ اگر ان اداروں میں مقامی لوگ ہوتے، تو وہ شہر میں موجود ہوتے، تمام لوگ عید منانے کیلئے اپنے آبائ علاقوں کو گئے ہوئے ہیں، تمام انتظامیہ اور مشینری سندھ حکومت کے ماتحت ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق سے این ایف سی کی مد میں صوبے کو 1200 ارب روپے ملتے ہیں،یہ سارا پیسہ کہاں جاتا ہے کہیں دکھائی نہیں دے رہا ہے۔

وسیم اختر کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان تحریک انصاف سے بھی بہت بھاری دل کے ساتھ معاہدہ کیا کیوں کہ انہیں ہماری سیٹیں چوری کرکے دی گئیں، آج ایک بار پھر ہم اس جگہ آکر کھڑے ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں آصف زرداری صاحب سے بھی مطالبہ کرتا ہوں کہ تین مہینے ہوگئے ابھی تک بلدیاتی اختیارات کیلئے قانون سازی نہیں کی گئی۔

پاکستان

MQM Pakistan

Karachi Rain

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div