Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

آئندہ 45 دن انتہائی اہم ہیں، الیکشن اکتوبر میں ہوجائیں گے: شیخ رشید

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع پر جواب نہیں دوں گا، میں خود کش نہیں بننا چاہتا
شائع 11 جولائ 2022 06:22pm
میں خود کش نہیں بننا چاہتا۔ فوٹو — فائل
میں خود کش نہیں بننا چاہتا۔ فوٹو — فائل
Imran Khan by- election kay bad ahem alan kar saktay hain: Sheikh Rasheed | Aaj News

ٓسابق وفاقی وزیر اور سربراہ عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل) شیخ رشید نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے سوال پر جواب نہیں دوں گا خود کش نہیں بننا چاہتا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اگلے 45 روز کافی اہم ہیں، انتخابات اکتوبر میں ہی ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی کہتا ہوں شریف خاندان ایک پیج پر نہیں زرداری نے مسلم لیگ ن کو مروا دیا ہے، 17 جولائی کو سیاست کی تاریخ میں گھمسان کی جنگ ہو گی جب کہ نواز شریف نے اپنے فیصلے کیلئے 72 گھنٹے مانگے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہوائی فضائی خلائی مداخلت کی، تو لاہور کی آبادی سری لنکا سے زیادہ ہے، حالات کو سری لنکا کی طرف نہیں جانا چاہیے۔ مولانا فضل الرحمان دو کنکریاں پاکستان لے آئیں، ادھر بھی دو شیطان ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی مزے کر رہی ہے، دفاع نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع پر جواب نہیں دوں گا، میں خود کش نہیں بننا چاہتا۔

pti

Sheikh Rasheed

COAS

punjab by election

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div