Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

آسٹریلیا کی ٹیم 24 سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی، شیڈول جاری

لاہور: آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 24سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی،جس ...
اپ ڈیٹ 08 نومبر 2021 02:20pm

لاہور: آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 24سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی،جس کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے 1998 کے بعد آسٹریلیا کے پہلے دورہ پاکستان کا اعلان کردیا،دونوں ٹیموں کے مابین 3ٹیسٹ ، 3ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز آئندہ سال مارچ اپریل میں کھیلی جائے گی۔

مہمان ٹیم نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی، میچ کا آغاز 3 مارچ کو ہوگا جبکہ سیریز کے باقی 2 ٹیسٹ میچز 12 تا 16 مارچ تک راولپنڈی اور 21 تا 25 مارچ تک لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

سیریز کے چاروں وائٹ بال میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے یہ میچز 29 مارچ سے 5 اپریل تک جاری رہیں گے۔

سیریز میں شامل تمام ٹیسٹ میچز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ جبکہ تینوں ون ڈے میچز آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہوں گے۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ وہ آسٹریلیا کو خوش آمدید کہنے پر مسرور ہیں ، انہیں 3ٹیسٹ مچز کی سیریز کے انعقاد پر ذاتی طور پر بہت خوشی ہے۔

رمیز راجہ نے کہا کہ آسٹریا ا ایک مضبوط ٹیم ہے اور ان کا 24 سال بعد پاکستان آکر کرکٹ کھیلنا یہاں موجود فینز کیلئے بہترین لمحہ ہوگا، اسی طرح یہ آسٹریلوی کرکٹرز کیلئے بھی ایک شاندار موقع ہوگا کہ وہ پاکستان کے تاریی گراؤنڈز میں کرکٹ کھلا کر یہاں کی عوام کی مہمان نوازی کا شرف حاصل کرسکتے ہیں۔

چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیانک ہوکلے کا کہنا ہے کہ پاکستان کی عوام کرکٹ سے پیار کرتی ہے اور ہماری آئندہ سال وہاں روانگی وہاں موجود کرکٹ فینز کو مزید پرجوش کرے گی۔

نک ہوکلے نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم بہت باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور اس کی مثال یو اے ای میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ میں ان کی حالہ کارکردگی ہے۔

چیف ایگزیکٹوکرکٹ آسٹریلیا نے مزید کہا کہ وہ اس دورے کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے پی سی بی کی کاوشوں کو سراہتے ہیں اور وہ اس سیریز کیلئے لاجسٹک، سیکیورٹی اور کوویڈ 19 پروٹوکولز سے متعلق آئندہ چند ماہ پی سی بی سےمسلسل رابطے میں رہیں گے، ان کیلئے ان کے کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کی حفاظت پہلی ترجیح ہے اور وہ اس سلسلے میں پی سی بی اور متعلقہ ایجنسز سے مکمل رابطے میں رہیں گے۔

اس تناظر میں کرکٹ آسٹریلیا کا وفد دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گا، دورے کے دوران وہ پی سی بی آفیشلز اور صوبائی اور وفاقی حکام سے ملاقاتیں کرکے معاملات کو حتمی شکل دیں گے۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا نے آخری مرتبہ 1998 میں پاکستان کا دورہ کیا، اس دوران مارک ٹیلر کی قیادت میں مہمان ٹیم نے سیریز ایک صفر سے اپنے نام کی تھی، آسٹریلیا نے پہلی مرتبہ 1959 میں رچی بینوا کی قامدت میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

PCB

lahore

PCB chairman

ramiz raja

Nick Hockley

Australia tour of Pakistan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div