Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

افغان فضائیہ کے پائلٹس طالبان کے نشانے پر، اب تک 7 قتل

ترجمان طالبان سہیل شاہین نے ترک ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ چھ...
شائع 10 جولائ 2021 12:53pm

ترجمان طالبان سہیل شاہین نے ترک ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ چھ ہفتے میں ڈیڑھ سو اضلاع پر قبضہ حملوں سے نہیں کیا جاسکتا۔ افغان فورسز رضاکارانہ ہتھیار ڈال رہی ہیں۔ ہم حملے نہیں کررہے۔

سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ نیا نظام لانے کے لیے افغان شخصیات سے رابطے جاری ہیں، طالبان نے چند ہفتوں میں افغان فضائیہ کے سات پائلٹ قتل کردیے۔

افغان طالبان کے وفد کے سربراہ شہاب الدین دلاور کا کہنا ہے کہ چاہیں تو دو ہفتوں میں افغانستان کا کنٹرول سنبھال سکتے ہیں۔

دوسری جانب طالبان نے افغان فضائیہ کے سات پائلٹ قتل کردیئے، ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ پائلٹ اپنے ہی لوگوں پر بم گراتے ہیں۔ افغان حکام کہتے ہیں کہ پائلٹس افغان طالبان کی ٹاپ ہٹ لسٹ پر ہیں۔

Taliban

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div