Aaj News

منگل, مارچ 19, 2024  
08 Ramadan 1445  

الیکشن ٹریبونل نے فیصل واوڈاکو سینیٹ الیکشن کیلئے اہل قرار دے دیا

کراچی :الیکشن ٹریبونل نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور ...
اپ ڈیٹ 23 فروری 2021 12:09pm

کراچی :الیکشن ٹریبونل نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی کیخلاف درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں سینیٹ الیکشن کیلئے اہل قرار دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں قائم الیکشن ٹریبونل نے سینیٹ الیکشن کیلئے فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی کی منظوری پر ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف قادر خان مندوخیل کی اپیل پر سماعت کی۔

الیکشن ٹریبونل نے سماعت کے دوران میڈیا کو کوریج سے روک دیا اور عدالتی عملے نے میڈیا نمائندوں کو کمرہ عدالت سے باہر جانے کی ہدایت کی۔

الیکشن ٹریبونل نے سماعت کے بعد پیپلزپارٹی کے رہنما ءقادر خان مندوخیل کی فیصل واوڈا کیخلاف اپیل مسترد کردی، الیکشن ٹریبونل نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا۔

وکیل نے کہا کہ فیصل واوڈ نے کوئی حقائق نہیں چھپائے انہوں نے امریکی شہریت چھوڑدی تھی،کاغذات پر اعتراضات خلاف قانون ہیں۔

درخواستگزارکا مؤقف تھا کہ ریٹرنگ افسر کے سامنے اعتراضات دائر کئےانہوں نے سننے سے انکار کردیا ،ریٹرنگ افسر کا اقدام غیرقانونی اورغیر آئینی ہے، فیصل واوڈا نے 2018کے انتخابات کے بعد امریکی شہریت ترک کی وہ سینیٹ الیکشن کیلئے اہل نہیں، فیصل واوڈا حقائق چھپانے پرعوامی عہدے کیلئے نااہل ہیں۔

سندھ ہائیکورٹ میں قائم الیکشن کمیشن ٹریبونل نے تمام اعتراضات مسترد کرتے ہوئے فیصل واوڈا کوسینیٹ الیکشن کیلئے اہل قرار دے دیا ۔

ECP

karachi

apeal reject

Senate election

Faisal Wada

nomination papers

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div