Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

سپریم کورٹ نے ارشد شریف قتل کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا

چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ 13 جون کو سماعت کرے گا
اپ ڈیٹ 07 جون 2023 06:18pm

سپریم کورٹ نے سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف قتل کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا۔

چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ 13 جون کو سماعت کرے گا۔

مزید پڑھیں: ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ نے اسپیشل جےآئی ٹی رپورٹ مسترد کردی

جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر 5 رکنی لارجر بینچ میں شامل ہوں گے۔

سپریم کورٹ نے ارشد شریف قتل کیس میں اٹارنی جنرل، وزارت خارجہ اور جے آئی ٹی کو نوٹس جاری کردیے۔

عدالت عظمیٰ نے گزشتہ 9 مئی کی سماعت کو پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کی تھی۔

مزید پڑھیں: ارشد شریف قتل: جے آئی ٹی نے مزید تین گواہان کے بیانات قلمبند کرلئے

چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے ارشد شریف کے قتل پر 6 دسمبر کو از خود نوٹس لیا تھا۔

واضح رہے کہ 24 اکتوبر 2022 کو کینیا کے شہر نیروبی میں مگاڈی ہائی وے پر شناخت میں غلطی پر پولیس نے ارشد شریف کو سر پر گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔

ارشد شریف کی میت پاکستان لائے جانے کے بعد پمز اسپتال کے 8 رکنی میڈیکل بورڈ نے ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم کیا تھا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق ارشد شریف کے جسم پر تشدد کے نشانات واضح تھے، ان کو گولی انتہائی قریب سے ماری گئی تھی۔

مزید پڑھیں: ارشد شریف کے اہل خانہ کے وکیل نے ازخود نوٹس پراعتراض اٹھادیا

پمز ذرائع کے مطابق ارشد شریف کا کینیا میں بھی پوسٹ مارٹم کیا گیا تھا جس کی وجہ سے موت کے وقت پہنے کپڑے ساتھ نہیں دیے گئے۔

ارشد شریف کون تھے

ارشد شریف کی عمر 49 برس تھی اور ان کا تعلق ایک فوجی خاندان سے تھا۔ ارشد شریف کے والد محمد شریف پاکستان نیوی میں کمانڈر تھے۔

ارشد 1973 میں کراچی میں پیدا ہوئے اور 1993 میں صحافتی کیرئیر شروع کیا۔ وہ پہلے انگریزی اخبارات اور پھر مختلف ٹی وی چینلز سے وابستہ رہے۔ تاہم ان کی ایک اہم پہچان اے آر وائی نیوز کا پروگرام پاور پلے بنا۔ 2012 میں انہوں نے آگاہی ایوارڈ جیتا۔

مزید پڑھیں: ’ارشد شریف کے باتھ روم سے خاتون کا لباس ملا‘ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کے مندرجات پر اینکرز برہم

ان کے ایک بھائی اشرف شریف پاکستان فوج میں میجر تھے۔ 2011 میں ارشد شریف کے والد کا انتقال ہوا تو وہ بنوں میں تعینات تھے وہاں سے راولپنڈی جاتے ہوئے کار حادثے میں اشرف شریف جاں بحق ہوگئے۔

مزید پڑھیں: ایس پی صدر کو فوری ارشد شریف کے لواحقین سے رابطے کی ہدایت

صدر عارف علوی نے 2019 میں ارشد شریف کو پرائڈ آف پرفارمنس اعزاز سے نوازا۔

پاکستان سے روانگی

ارشد شریف حالیہ چند ماہ میں خبروں میں اس وقت آئے جب 13اگست کو پولیس نے ارشد شریف سمیت اے آر وائی کے صحافیوں اور سی ای او کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ یہ مقدمہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی جانب سے اس ٹی وی چینل پر دیئے گئے ایک بیان کے بعد درج ہوا تھا اور گل پر مسلح افواج کے اراکین کو بغاوت پر اکسانے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

مقدمے کے اندراج کے بعد ارشد شریف نے پاکستان چھوڑ دیا اگرچہ دیگر صحافی ملک میں ہی رہے۔

اس کے کچھ ہی دن بعد ارشد شریف کے بیانات کے ردعمل میں اے آر وائی نے اعلان کیا کہ چینل ان کے ساتھ اپنی 8 سالہ رفاقت ختم کر رہا ہے۔

اگست میں پاکستان چھوڑنے کے بعد ارشد شریف لندن میں دیکھے گئے۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں کہ وہ کینیا کے شہر نیروبی کیوں گئے تھے۔

اسلام آباد

justice umer ata bandiyal

Supreme Court of Pakistan

arshad sharif murder case

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div