آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس: سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی بھی نیب کے نشانے پر
نیب بلوچستان نے قاسم سوری کے نام پراپرٹیز کا ریکارڈ مانگ لیا
آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری بھی قومی احتساب بیورو (نیب) کے نشانے پر آگئے۔
نیب نے قاسم سوری کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری کا آغاز کردیا۔
نیب بلوچستان نے محکمہ کوآپریٹو پنجاب کو خط لکھ کر قاسم سوری کے نام پراپرٹیز کا ریکارڈ مانگ لیا جبکہ سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی اہلیہ، 2 بیٹے اور بیٹی کے نام جائیداد کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔
نیب نے قاسم سوری کے بھائی بلال سوری اور ہاشم سوری کے اثاثہ جات کا ریکارڈ بھی طلب کیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ محکمہ کوآپریٹو پنجاب 5 جون تک تمام تفصیلات فراہم کرے۔
اسلام آباد
Qasim Suri
Politics June 2 2023
former deputy speaker national assembly
nab balochistan
مزید خبریں
حکومتی اجازت کے بغیر حج کرنا جائز نہیں، طاہر اشرفی
سیکرٹری الیکشن کمیشن ڈاکٹر آصف حسین عہدے سے مستعفی
آصف زرداری نے پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
عمران خان نے مذاکرات اور ڈیل کی باز گشت کو مسترد کر دیا
لیاری گینگ وار کمانڈر ملا نثار عدم ثبوت پر ایک اور مقدمے میں بری
رینجرز کی کراچی میں تعیناتی کی مدت میں مزید اضافہ
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.