Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

سندھ حکومت سے مذاکرات کامیاب، فلور ملز مالکان کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

محکمہ خوراک اورفلورملزمالکان کےدرمیان کچھ غلط فہمیاں پیدا ہوئی تھیں، امداد علی شاہ
شائع 06 مئ 2023 08:22pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

سندھ حکومت اور فلور ملز ایسوسی کے درمیان مذاکرات طے پانھے کی صورت میں کراچی میں آٹے کا بحران ختم ہوگیا۔

کامیاب مذکرات کے بعد ڈائریکٹر فوڈ امداد علی شاہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں چیئرمین فلورملز ایسوسی ایشن سندھ چوہدری عبداللہ نے کہا کہ گندم کے حوالے سے حکومت نے ہم سے رابطہ کیا اور ہمارے مطالبات مان لیے ہیں۔

چوہدری عبداللہ کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ تھا فوری طور پر رکاوٹیں ہٹائی جائیں، کچھ دیگر مطالبات تھے وہ بھی مان لیے گئے ہیں، جس کے بعد ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

اس موقع پر امداد علی شاہ نے کہا کہ محکمہ خوراک اورفلورملزمالکان کےدرمیان کچھ غلط فہمیاں پیدا ہوئی تھیں، ہماری کوشش ہے عوام کو سستے داموں آٹا فراہم کیا جائے۔

ڈائریکٹر فوڈ کا مزید کہنا تھا کہ پیر سے ہم فلور ملز کو 5 لاکھ بوری گندم ساڑھے 10 ہزار روپے فی بوری کے حساب سے دیں گے۔

karachi

Sindh government

Flour Shortage

Flour Mills Strike

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div