Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

پاک فوج کا طور خم بارڈر پر لینڈ سلائیڈنگ کے ملبے کو ہٹانے کا کام جاری

امدادی ٹیموں نے طور خم بارڈر پر زیادہ ترراستہ کھول دیا
شائع 20 اپريل 2023 08:32am
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی

پاک فوج کا طور خم بارڈر پر لینڈ سلائیڈنگ کے ملبے کو ہٹانے کا کام جاری ہے۔

پاک افواج اور ایف سی کی امدادی ٹیموں نے طور خم بارڈر پر زیادہ ترراستہ کھول دیا ہے۔

امدادی ٹیموں کے سرچ آپریشن میں جاں بحق افراد کی تلاش بھی جاری ہے، 4 لاشوں سمیت 12 زخمیوں کو ملبے سے اب تک نکالا جاچکا ہے۔

مزید پڑھیں: طور خم لینڈ سلائیڈنگ میں ٹرکوں کی تباہی کے مناظر، 3 ہلاک 5 زخمی

پاک فوج، ایف سی اور سول انتظامیہ کی مشترکہ کاوشیں راستہ کلئیر کرنے کے لئے پُر عزم ہے۔

پاک آرمی کے انجینئرز یونٹ اور آرمی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیوں میں کوشاں ہیں۔

مزید پڑھیں: طور خم ایکسپورٹ روڈ پر پہاڑی تودہ گرنے سے کئی مال بردار گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں

یاد رہے کہ 18 اپریل کو طور خم ایکسپورٹ روڈ پر پہاڑی تودہ گرنے سے 20 سے 30 مال بردار گاڑیاں اور کنٹینرز ملبے تلے دب گئے تھے جبکہ 5 کنٹینرز میں میں آگ بھی لگ گئی تھی۔

حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

ڈپٹی کمشنر خیبر عبدالناصر خان کے مطابق پہاڑی تودہ گرتے وقت گاڑیوں میں عملہ بھی موجود تھا جس کی وجہ سے جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جاتا ہے۔

KPK

Torkham Border

Mountain debris

Landslide

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div