گلوکارہ میشا شفیع کی فلم نے عالمی ایوارڈ حاصل کرلیا
جنوری میں میشا شفیع نے اپنی فلم کی پہلی تصویر شیئر کی تھی
پاکستانی گلوکارہ اور اداکارہ میشاشفیع اور اداکار حسن منہاج کی نئی فلم ’مسٹیش‘ نے ایک عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔
فلم ’مسٹیش‘ کو نیریٹیو فیچر کمپٹیشن کی کیٹگری میں ساؤتھ بائے ساؤتھ ویسٹ کی طرف سے یہ انعام دیا گیا ہے۔
فلم ٹیم کے ممبر رضوان مانجی نے انسٹاگرام پر ایوارڈ جیتنے کی خبر پر خوشی کا اظہار کیا جس میں ساؤتھ ویسٹ کی جانب سے فلم کی کہانی کو دلکش قرار دیا گیا ہے۔
ساؤتھ بائے ساؤتھ ویسٹ ٹیکساس کا ایک ادارہ ہے جو ہر سال میوزک، فلم اور کامیڈی کی فیلڈ میں نئے ٹیلنٹ کو ایوارڈ سے نوازتا ہے۔
قبل ازیں رواں برس جنوری میں میشا شفیع نے اپنی فلم کی پہلی تصویر شیئر کی تھی جس میں انہوں نے حجاب پہنا ہوا تھا۔
Meesha Shafi
مزید پڑھیں
مقبول ترین
عید الاضحیٰ کب ہوگی، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
دودھ پتی چائے آپ کو کس طرح کینسر میں مبتلا کرتی ہے؟
سہواگ نے ایشیا کا سب سے بڑا مڈل آرڈر بلے باز کس پاکستانی کرکٹر کو قرار دیا؟
جون میں ایک اور شدید زلزلے کی پیش گوئی، ’انتہائی ہوشیار رہیں‘
پہلی بالی ووڈ فلم میں کام کرنے کتنے پیسے ملے؟ جاوید شیخ نے بتادیا
تازہ ترین
Comments are closed on this story.