Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو ہراکر پی ایس ایل پلے آف کیلئے کوالیفائی کرلیا

ملتان مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 159رنز بنا سکی
اپ ڈیٹ 04 مارچ 2023 11:37pm
فوٹو — اے ایف پی
فوٹو — اے ایف پی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 21 رنز سے شکست دیکر ایونٹ کے پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں دفاعی چیمپیئن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس میں قلندرز نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے۔

لاہور کے 181 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے میں ملتان سلطانز کی ٹیم مکمل طور پر ناکام رہی، ملتان مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 159رنز بنا سکی۔

لاہور قلندرز کی اننگز

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے قلندرز کی جانب سے وکٹ کیپر بیٹر سیم بلنگز 54، عبداللہ شفیق 48 اور مرزا طاہر بیگ 17 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

بولنگ میں ملتان سلطانز کے انور علی، احسان اللہ، عباس آفریدی اور کیئرون پولارڈ دو، دو جب کہ سمین گل ایک شکار کر سکے۔

ملتان سلطانز کی اننگز

ملتان سلطانز کے کیئرون پولارڈ تین چکھے اور دو چوکوں کی مدد سے 39، کپتان محمد رضوان 30 اور شان مسعود 19 رنز اسکور کرکے وکٹ گنواں بیٹھے۔

لاہور قلندرز اپنے ہدف کا شاندار طریقے سے دفاع کرنے میں کامیاب رہی، راشد خان 15 رنز دیکر تین شکار کیئے جب کہ زمان خان، حسین طلعت، حارث رؤف اور سکندر رضا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

Lahore Qalandars

Multan Sultans

PSL8

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div