Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے، جوڈیشل کمپلیکس کا گیٹ اندر سے کھولا گیا، پولیس

وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے، اسلام آباد پولیس
اپ ڈیٹ 02 مارچ 2023 09:02am
تصویر/ اے پی پی
تصویر/ اے پی پی

اسلام آباد پولیس کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عامرمغل کے گھرپر چھاپہ مارا گیا ہے۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ عامرمغل گھرمیں موجود نہیں تھے جبکہ اہل خانہ نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے خواتین سے بدتمیزی کی ہے۔

خیال رہےکہ اسلام آباد پولیس کی پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں، پولیس نے آبپارہ میں چوہدری اشتیاق گجر کے گھر پر بھی چھاپہ مارا ہے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے جبکہ دہشتگردی خطرات کے پیش نظرسیکیورٹی ہائی الرٹ کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

اسلام آباد میں قائم عدالتوں کے قریب مظاہروں پرپابندی بھی عائد کردی گئی ہے اورعدالتوں کے احاطے میں وکلاء، صحافی، سائلین کو داخلے کی اجازت ہے۔

اسلام آباد پولیس نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پولیس کے 750 اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور تھے سیاسی قائدین نے منصوبہ بندی سے پولیس سے ہاتھا پائی کرکے سیکورٹی حصار کو توڑا تھا۔

پولیس نے مزید کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس کے اندر موجود افراد نے پی ٹی آئی کارکنوں کیلئے دروازہ کھول کرہجوم کو اندر داخل ہونے میں معاونت کی تھی جبکہ پولیس نے ہائیکورٹ میں ایسے کسی ممکنہ اقدام کو روکا ساتھ ہی براہ راست سیف سٹی کیمروں سے مسلسل مانیٹرنگ کرتی رہی، اسلحہ بردار مشکوک افراد کی بروقت گرفتاری کو یقینی بنایا گیا۔

islamabad police

Pakistan Tehreek Insaf

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div