چوہدری شجاعت نے پرویز الٰہی کی پارٹی رکنیت ختم کردی
پرویز الٰہی پارٹی عہدے سے برخاست، ترجمان ق لیگ کی تصدیق
صدر مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت حسین نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی پارٹی رکنیت ختم کردی۔
چوہدری شجاعت نے پرویز الٰہی کی پارٹی رکنیت ختم کرتے ہوئے ان کے تمام عہدے اور ان کے مقرر کردہ پارٹی عہدے بھی واپس لے لیے گئے۔
پرویز الٰہی کو آئندہ مسلم لیگ ق کا نام استعمال کرنے سے منع کردیا گیا، پارٹی ترجمان مصطفیٰ ملک نے سابق وزیراعلیٰ کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کی تصدیق کردی ہے۔
خیال رہے کہ چوہدری شجاعت نے 16 جنوری کو پرویز الٰہی کو غیر آئینی اجلاس بلانے پر شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔
شوکاز نوٹس میں کہا گیا تھا کہ صوبائی صدر پارٹی کو کسی دوسری جماعت میں ضم نہیں کر سکتا، مسلم لیگ ق بحیثیت سیاسی جماعت اپنا تشخص اور ووٹ بینک رکھتی ہے، پرویزالہٰی 7 دن میں وضاحت پیش کریں۔
Chaudhry Pervaiz Elahi
PMLQ
Chaudhry Shujat Hussain
مزید خبریں
چلاس: مسافر بس کھائی میں جاگری، خواتین بچوں سمیت 20 جاں بحق
صدر خضدار پریس کلب بم دھماکے میں جاں بحق
وزیراعظم کا فروری 2024 کے بعد گندم کی درآمد جاری رکھنے پر تحقیقات کا حکم
پاکستان کا تاریخی خلائی مشن چاند کے سفر پر روانگی سے کچھ ہی دور
سندھ کے سرکاری اسپتال میں ’غلط انجکشن‘ لگانے سے بچہ جاں بحق
شیرافضل مروت کے بھائی خیبرپختونخوا کابینہ سے فارغ
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.