Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

انتشار انگیز تقاریر کیس؛ کیپٹین ریٹائرڈ صفدر عدالت کے روبرو پیش

پروسیکیوشن کو سن کر آج ہی کیس کا فیصلہ سنا دیں گے، عدالت
شائع 20 فروری 2023 10:13am

مسلم لیگ نون کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر انتشار انگیز تقاریر کے کیس میں عدالت کے روبرو پیش ہوگئے۔

ضلع کچہری لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف انتشار انگیز تقاریر کے کیس کی سماعت ہوئی۔

کیپٹین (ر) صفدر عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور موقف پیش کیا کہ میرے کیس کو 4 سال ہوگئے ہیں لیکن کیس ختم ہی نہیں ہو رہا۔

لاہور: عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کے مقدمے میں کیپٹن صفدر پر فرد جرم عائد کردی

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کیپٹن (ر) صفدر کی حد تک کیس علیحدہ کر دیں، پروسیکیوشن کو سن کر آج فیصلہ سنا دیں گے۔

واضح رہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کیخلاف تھانہ اسلام پورہ میں اشتعال انگریز تقاریر کا مقدمہ درج ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے سیشن کورٹ پیشی کے موقع پر ملکی اداروں کے خلاف تقریر کی اور لوگوں کو اکسایا۔

PMLN

Captain Safdar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div