Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

اسلام آباد پولیس کا محافظ خواتین کو ہراساں کرنے میں ملوث نکلا

خاتون کی مدعیت میں ویمن تھانےمیں مقدمہ درج
اپ ڈیٹ 08 فروری 2023 03:00pm
تصویر/ اے پی پی
تصویر/ اے پی پی

خواتین کو ہراساں کرنے والے اسلام آباد پولیس کے محافظ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اسلام آباد پولیس کے ایس پی پولیس کا پی اے خواتین کو ہراساں کر رہا تھا جس کے خلاف خاتون کی مدعیت میں ویمن پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مقدمے کے مطابق نعمان نامی لڑکے سے ملاقات ہوئی تھی جس نے میری اور فیملی کی تصاویر اپنے موبائل میں ٹرانسفرکیں تھیں۔

مزید بتایا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے نعمان دھمکیاں دیکر تصاویر اور ویڈیو منگواتا رہا جبکہ وہ میری ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل کرنے کی دھمکیاں دینے لگا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

اسلام آباد

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div