Aaj News

منگل, مارچ 19, 2024  
08 Ramadan 1445  

ملک میں جلد سے جلد سودی نظام کا خاتمہ کرنا چاہتے ہیں، اسحاق ڈار

عمران حکومت نے معیشت کو 24 سے 47 نمبر پر پہنچادیا، وزیرخزانہ کا الزام
شائع 02 فروری 2023 12:39pm
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سابق حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ عمران حکومت نے معیشت کو 24 سے 47 نمبر پر پہنچادیا، ملک میں جلد سے جلد سودی نظام کا خاتمہ کرنا چاہتے ہیں، مشترکہ کوشش سے اسلامک بینکنگ نظام لانےمیں کامیاب ہوں گے۔

کراچی میں جاری نیشنل اسلامک اکنامک فورم 2023 سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ خواہش ہے جتنی جلدی ہوسکے، ملک میں سودی نظام کا خاتمہ کریں، نیک عمل کے لئے ہماری کوششیں کامیاب ہوں گی۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ فورم کا مقصد سود کے نظام کا خاتمہ کرنا ہے، اسلامی نظام معیشت میرے دل کے بہت قریب ہے، نیشنل اسلامک اقتصادی فورم سودی نظام کے خاتمے میں مددگار ثابت ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکس کی مساویت کا مسئلہ حل کرنے کے لئے ترامیم کی گئی ہیں، سیکیورٹی ایکس چینج کے مسائل بھی حل کیے گئے ہیں، لسٹڈ مینوفیکچرنگ کمپنیز کو ٹیکس میں 2 فیصد رعایت دی گئی۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ملک میں اسلامک بینکنگ فروغ پارہی ہے، سب کوشش کریں تواسلامک بینکنگ نظام لانے میں کامیاب ہوں گے، 17،2016میں اسلامی بینکاری کو تیزی سےترقی حاصل ہوئی، اس وقت پاکستان کا گروتھ ریٹ 6 فیصد تھا، عمران حکومت نے معیشت کو 24 سے 47 نمبر پرپہنچادیا۔

Ishaq Dar

Finance minister

national islamic economic

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div