Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

ون ڈے رینکنگ میں بابراعظم کی بادشاہت برقرار

قومی ٹیم کے کپتان 887 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود
شائع 25 جنوری 2023 03:42pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی نئی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کے کپتان بابراعظم کی بادشاہت برقرارہے۔

آئی سی سی کی نئی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم 887 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ دوسرے اور تیسرے نمبر پر بالترتیب رسی وین ڈر ڈوسن اور کوئنٹن ڈی کوک موجود ہیں۔

آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر اور پاکستان کے امام الحق بھی بالترتیب چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ بھارت کے شبھمن گِل 2 درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے اور ویرات کوہلی ایک درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر چلے گئے۔

اسٹیو اسمتھ بھی ایک درجے تنزلی کے بعد آٹھویں نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ روہت شرما 2 درجے ترقی کے بعد نویں نمبر پر آ گئے۔

بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے محمد سراج نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ سے پہلی پوزیشن چھین کر نمبر ون بولر بن گئے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کا رینکنگ میں دوسرا نمبر ہے جبکہ پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی رینکنگ میں 8 ویں نمبر پر ہیں۔

ون ڈے آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر ہے جبکہ افغانستان کے محمد نبی دوسرے اور بنگلا دیش کے مہدی حسن تیسرے اور افغانستان کے راشد خان چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

نیوزی لینڈ کے خلاف 0-3 سے فتح کے بعد بھارتی ٹیم نے ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی جبکہ پاکستان کا پانچواں نمبر ہے۔

ICC

imam ul haq

ODI Ranking

Baber Azam

mohammad siraj

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div