Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

لطیف آفریدی قتل کیس کے ملزم پر دہشت گردی کا مقدمہ درج

عدالت نے ملزم عدنان آفریدی کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا
شائع 19 جنوری 2023 12:38pm
عبدالطیف آفریدی فوٹو۔۔۔۔ فائل
عبدالطیف آفریدی فوٹو۔۔۔۔ فائل

سینئر وکیل لطیف آفریدی قتل کیس کے ملزم پر دہشت گردی کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا، عدالت نے ملزم عدنان آفریدی کا مزید 2روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

پشاور کی انسداد ہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سینئر وکیل لطیف آفریدی قتل کیس کی سماعت ہوئی۔

مزید پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ بار کا لطیف آفریدی قتل کا مقدمہ لڑنے کا فیصلہ

پبلک پراسیکیوٹر کی درخواست پر ملزم پر دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے لگا کر پولیس نے آج ملزم عدنان آفریدی کو عدالت میں پیش کیا۔

عدالت نے ملزم کو مزید 2 روز جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ اس سے قبل بھی ملزم 2 روز جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: پشاور، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدرعبدالطیف آفریدی فائرنگ سے جاں بحق

واضح رہے کہ 16 جنوری 2023 کو سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن لطیف آفریدی کو پشاور ہائیکورٹ کے بار روم میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ 16 جنوری کو لطیف آفریدی کو ہائیکورٹ بار روم میں قتل کیا گیا تھا اور پولیس نے ملزم عدنان آفریدی کو موقع سے گرفتار کرکے اس کے قبضے سے آلہ قتل برآمد کر لیا گیا تھا۔

FIR

peshawar

abdul latif afridi

peshawar high court bar association

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div