Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

اقتصادی چیلنج، دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

جنرل عاصم منیر کی کراچی آمد، جدید جنگی رجحانات اور تقاضوں پر توجہ مرکوز کرنے پر زور
اپ ڈیٹ 31 دسمبر 2022 11:43pm

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کراچی کا دورہ کیا اور پاکستان نیول اکیڈمی کی پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان انتہائی نازک موڑ سے گزر رہا ہے، پاکستان کو درپیش اقتصادی اور دہشت گردی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔

پاکس فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نیول اکیڈمی کراچی میں 118 ویں مڈشپ مین اور 26 ویں شارٹ سروس کمیشن کی پاسنگ آوٹ پریڈ منعقد ہوئی، جس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

آرمی چیف کی آمد پر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ان کا استقبال کیا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے پاس آؤٹ ہونے والے ملکی اور دوست ممالک کے کیڈٹس کو تربیت مکمل کرنے اور ملکی میری ٹائم سرحدوں کے محافظ بننے پر مبارکباد دی۔

اپنے خطاب میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ میری ٹائم امور مسلسل بدل رہے ہیں، مستقبل میں نیوی کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا، نیوی کو پیشہ ورانہ مہارتوں اور جدید رجحانات سے ہم آہنگ کرنا ہوگا۔

آرمی چیف نے زور دیا کہ نوجوان افسران بطور مستقبل کی قیادت اپنے طرز عمل، کردار، پیشہ ورانہ مہارت پر توجہ مرکوز کریں۔

سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے، پاکستان کو اقتصادی اور دہشت گردی کے چینجلز درپیش ہیں، ان سے نبرد آزما ہونے کیلئے تمام فریقین کے درمیان قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔

آرمی چیف نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس میں انعامات تقسیم کئے۔

لیفٹیننٹ کاشف عبدالقیوم کو مجموعی بہترین کارکردگی پر قائداعظم گولڈ میڈل سے نوازا گیا، جبکہ مڈشپ مین نوفیل ملک کو مجموعی بہترین کارکردگی پر اعزازی شمشیر سے نوازا گیا۔

بعدازاں آرمی چیف جنرل سید عاصم نے ملیر گیریژن کراچی کا بھی دورہ کیا، آرمی چیف جنرل سید عاصم کی آمد پر کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے استقبال کیا۔

آرمی چیف نے یادگار شہدا پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

انہوں نے ملیر گیریژن میں کراچی کور اور رینجرز کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے جدید جنگی رجحانات اور تقاضوں پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا۔

Pakistan Navy

ISPR

karachi

Army Chief General Asim Munir

Passing Out Parade

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div