Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

ملک میں امن و امان کی صورتحال پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، وزیراعظم

وفاقی کابینہ اجلاس میں دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت
شائع 28 دسمبر 2022 03:49pm
فوٹو۔۔۔۔ پی آئی ڈی
فوٹو۔۔۔۔ پی آئی ڈی

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، دہشت گردی کی عفریت کو جڑ سے ختم کر دیا جائے گا۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والے افراد کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

وفاقی کابینہ نےدہشت گردی کے خلاف مسلسل جدوجہد پرسیکیورٹی فورسزکوخراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہ ملک میں امن وامان کی صورتحال پرسمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، دہشت گردی کی عفریت کو جڑسے ختم کر دیا جائےگا۔

شرکاء نے مسلم لیگ (ن) کے سینئرپارلیمنٹیرین چوہدری اشرف کی گرفتاری پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔

کابینہ اجلاس میں پاور ڈویژن کی جانب سے پیش کیے گئے مجوزہ توانائی بچت پلان پر بحث کی گئی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ توانائی بچت پلان کے نفاذ کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے عمل کو جلد از جلد مکمل کیا جائے، بحیثیت قوم توانائی کے حوالے سے کفایت شعاری اپنانے کی اشد ضرورت ہے، ایندھن کی مد میں امپورٹ بل میں کمی کے لئے توانائی بچت پلان پر عمل درآمد ناگزیر ہے۔

شہباز شریف نے سرکاری دفاتر میں بجلی کی کھپت کو30 فیصد کم کرنے کے حوالے سے کمیٹی بنانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ونڈ پاور کی استعداد کار کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔

وفاقی کابینہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پیٹرول سے چلنے والی موٹر سائیکلوں کو مرحلہ وار الیکٹرک بائیکس سے تبدیل کیا جائے گا،اس وقت پاکستان میں 90 کمپنیاں موٹر سائیکلز اور آٹو رکشاز بنا رہی ہیں،ملک میں سالانہ 6 ملین موٹر سائیکلز بنانے کی صلاحیت موجود ہے۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ 22کمپنیوں کو الیکٹرک بائیکس بنانے کے لائسنس جاری کیے جاچکے ہیں، پاکستان میں الیکٹرک بائیکس کے فروغ سے ایندھن کی مد میں خاطرخواہ بچت ہوگی۔ماحول دوست الیکٹرک بائیکس کاربن کے اخراج میں کمی کا باعث بھی بنیں گی۔

اسلام آباد

PM Shehbaz Sharif

federal cabinet meeting

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div